اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جنرل اسمبلی میں غربت کے خاتمے کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے

امیر،غریب میں خلیج کم کرنے کیلئے مضبوط پالیسی کی ضرورت ہے:مسعود خان
24 مئی 2014 (19:36)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد کی شرح کم کرنے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کرنے پر زوردیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے جنرل اسمبلی میں غربت کے خاتمے کے بارے میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ غریب اور امیر کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو کم کرنے کیلئے ہمیں قومی اور عالمی سطح پر کافی وسائل اور مضبوط پالیسی فریم ورک کی ضرورت ہے ۔