سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ۔

امریکہ کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کی بحالی سے دو طرفہ تعاون مستحکم ہوگا
24 مئی 2014 (09:27)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ دفاع، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت دوسرے اہم شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تزویراتی مذاکرات کے دوبارہ آغاز سے دو طرفہ تعاون مستحکم ہوگا۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے یہ بات عالمی امور سے متعلق شکاگو کونسل میں پاکستان میں واضح تبدیلی کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے ۔سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام بنیادی انسانی آزادی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں ،آزاد ذرائع ابلاغ اور فعال عدلیہ اس رجحان کے واضح ثبوت ہیں۔


مختلف سوالات کے جواب میں عباس جیلانی نے حکومت کی طرف سے معیشت کی بہتری اور توانائی کے بحران پر قابو پانے سے متعلق کئے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوا ز شریف تمام ہمسایہ ملکوں سے پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں۔