ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن سے گفتگو میں کہاکہ روس پاک چین اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

ایازصادق کاروسی سرمایہ کاروں پرپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرزور
24 مئی 2014 (09:40)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے روسی سرمایہ کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔وہ ماسکو میں روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلینٹینا میٹوینکو سے گفتگو کررہے تھے۔


انہوں نے کہا روس چین کی سرحد سے لیکر گوادر کی بندرگاہ تک پاک چین اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا سکتا ہے کیونکہ یہ روس کیلئے مشرق وسطی کا متبادل راستہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔


روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن نے منشیات کی سمگلنگ کی موثر روک تھام کیلئے پاکستانی اداروں کی تربیت کرنے کی پیشکش کی۔