ٹرین روزانہ شام5:35 پر لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن اور شام 5:20 پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گی۔

پاکستان ریلوے کا لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان نئی ٹرین چلانے کا اعلان
24 مئی 2014 (15:10)
0

پاکستان ریلوے نے کل سے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان نئی ٹرین اسلام آباد ایکسپریس چلانے کا اعلان کیا ہے۔یہ ٹرین روزانہ شام پانچ بج کر پینتیس منٹ پر لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن اور شام پانچ بج کر بیس منٹ پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گی۔


نئی ٹرین چلانے کا مقصد مسافروں کو جدید اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ٹرین ساڑھے چار گھنٹے میں اپنی منزل پر پہنچے گی۔