مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی نے پنڈی بھٹیاں میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے۔

حکومت ہر قیمت پر امن یقینی بنائے گی: حمزہ شہباز
24 مئی 2014 (12:17)
0

توانائی بحران پر قابو پانا،دہشتگردی ،غربت اوربیروزگاری کاخاتمہ اورمعیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔یہ بات مسلم لیگ (ن) رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے ہفتہ کو پنڈی بھٹیاں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے اور غیرملکی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔


حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر قیمت پر امن یقینی بنائے گی.ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم ہوا ہے اور مزید بجلی پیدا کرنے کیلئے توانائی کے نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔