کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے سرینگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ربڑ کی گولیوں والی بندوق کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔

میرواعظ عمرفاروق کامقبوضہ علاقے سے بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ
24 مئی 2014 (12:09)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے سے بھارتی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

اے پی ایچ سی کے چیئرمین نے سرینگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایک لڑکی کی حالیہ ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جو ضلع بڈگام میں توسہ میدان آرمی فائرنگ رینج کے قریب لاسی پورا کے علاقے میں ایک گولہ پھٹنے سے شہید ہو گئی تھی۔


میرواعظ عمر فاروق نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں ربڑ کی گولیوں والی بندوق کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کی سربراہی میں فورم نے ان کی مسلسل غیرقانونی حراست کی مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتہ کوسرینگر میں فورم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو غیرقانونی طور پر اور بلاجواز حراست میں رکھا گیا ہے۔

 


ترجمان نے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دوسری عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ حریت کانفرنس کے رہنماء کی غیرقانونی حراست کا نوٹس لیں اور ان کی فوری اور بلامشروط رہائی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔