سرتاج عزیز نے افریقی ملکوں کی آزادی اور وہاں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ذریعے قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو اجاگرکیا۔

پاکستان افریقہ کےساتھ تجارتی اوراقتصادی تعلقات بڑھانےکا خواہا ں
24 مئی 2014 (11:55)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے تمام خطوں خصوصاً افریقہ کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔یہ بات وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی جانب سے افریقہ کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کے حوالے سے دئیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

سرتاج عزیز نے ان افریقی ملکوں کی آزادی اور وہاں اقوام متحدہ کی امن فوج کے ذریعے قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہا اس سیاسی جذبہ خیر سگالی کو تجارتی تعلقات میں تبدیل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔