گورنر خیبر پختونخوا سے گفتگو میں وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اور فاٹا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے ۔

حکومت ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کیلئے کسی صوبے سے امتیازی سلوک نہیں کریگی:ڈار
24 مئی 2014 (11:46)
0

وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کیلئے کسی صوبے یا علاقے سے امتیازی سلوک نہیں کرے گی۔وزیر خزانہ اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب عباسی سے گفتگو کررہے تھے۔

 

گورنر نے انہیں فاٹا کی بجٹ ضروریات کے بارے میں بتایا اور کرم اور خیبر ایجنسیوں کیلئے خصوصی امدادی پیکج کی درخواست کی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اور فاٹا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے کیونکہ انہیں دہشت گردی کے زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا میں سڑکوں سمیت مواصلاتی رابطے قائم کریگی اور تجارتی مراکز کھولے گی۔