بیماری، مستقل معذوری اور موت کی صورت میں 75ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے صحافیوں کو فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

مستحق صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈ قائم
24 مئی 2014 (11:31)
0

وزیراطلاعات پرویزرشید نےکہا ہےکہ مستحق صحافیوں کی مالی معاونت کیلئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے۔لاہور میں جرنلسٹس سپورٹ فنڈ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیماری، مستقل معذوری اور موت کی صورت میں 75ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے صحافیوں کو فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

 

یہ فیصلہ کیا گیا کہ صحافیوں کو بیماری کی صورت میں لاہور پریس کلب کی منظوری سے پچاس ہزار روپے تک کی معاونت فراہم کی جائے گی۔مستحق صحافیوں کو ان کی ہر بچی کی شادی کیلئے زیادہ سے زیادہ پچاس ہزار روپے دئیے جائینگے۔


اجلاس میں معذور صحافیوں کی مدد کا بھی فیصلہ کیاگیا صحافیوں کے بچوں کو تعلیم کے حصول میں بھی مدد دی جائے گی۔