ایک انٹرویومیں انہوں نےکہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کو پٹری سے اتارنے کی کسی بھی کوشش کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی۔

منتخب حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے:خورشید شاہ
24 مئی 2014 (10:13)
0

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کو پٹری سے اتارنے کی کسی بھی کوشش کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی۔

 

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا پاکستان کو اس وقت کئی مسائل کا سامنا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ا ن مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ کراچی میں پولیس کو کسی سیاسی دبائو میں آئے بغیر اپنی ڈیوٹی ادا کرنی چاہیے۔