روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس \'یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کرے گا۔

یوکرین میں صدارتی انتخابات اتوار کے روز ہونگے
24 مئی 2014 (20:19)
0

یوکرین کے نگران صدرنے تمام ووٹروں پر زوردیاہے کہ وہ اپنا ووٹ ڈالیں ۔
ادھر روس کے حامی مزاحمت کاروں نے ملک کے مشرقی علاقے میں انتخابات روک دیئے ہیں ۔
یوکرین کی عوامی تحفظ کے محکمے کے سربراہ VOLODYMYR HRINYAKنے کہاکہ DONETSKاورLUHANSKکے علاقوں میں چونتیس میں سے سترہ ضلعوں میں الیکشن کمشنر کام نہیں کررہے مسلح افراد نے الیکشن دفاتر بند کردیئے ہیں ۔
تاہم روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ روس \' یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا احترام کرے گا۔
ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ یوکرین کے بحران کے حل کیلئے روس \' یوکرین کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔