پیٹرزبرگ میں ایک بیان میں روس کے صدر نے کہا کہ روس یوکرین کے بحران کے حل کیلئے وہاں کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

روس یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرے گا: پوٹن
24 مئی 2014 (13:52)
0

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ روس یوکرین کے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کرے گا جو کل ہوں گے۔پیٹرزبرگ میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے بحران کے حل کیلئے وہاں کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

ادھر یوکرین کے عبوری صدر نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔