اعلیٰ فوجی عہدیدار کے مطابق سابق وزیراعظم کو بنکاک کے شمال میں سرابوری صوبے میں ایک فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔

تھائی لینڈ میں مارشل لاء کےبعد سابق وزیراعظم شیناوتراگرفتار
24 مئی 2014 (11:43)
0

تھائی لینڈ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کی قائمقام حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے بنکاک میں کہا کہ سابق وزیراعظم کو دارالحکومت بنکاک کے شمال میں سرابوری صوبے میں ایک فوجی اڈے پر رکھا گیا ہے۔


فوج نے کہا ہے کہ اس نے حکومت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ملک میں کئی مہینوں سے جاری سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے آئین معطل کردیا ہے۔

 

ادھرامریکہ نے تھائی لینڈ میں اقتدار پر فوج کے قبضے کے بعد اس کی35 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد معطل کردی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ محکمہ تھائی لینڈ کیلئے مزید ستر لاکھ ڈالر کی براہ راست امریکی امداد اور دوسرے عالمی اور علاقائی اداروں سے امداد کی غیر معینہ رقم کا جائزہ لے رہاہے۔