ہفتہ کی شام ملتان اوربہاولپور ڈویژنوں میں بھی بعض مقامات پر آندھی چلنے کی توقع ہے۔

گوجرانوالہ، لاہور ڈویژنوں اور کشمیر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان
24 مئی 2014 (11:58)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ، لاہور ڈویژنوں اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ہفتہ کی شام ملتان اوربہاولپور ڈویژنوں میں بھی بعض مقامات پر آندھی چلنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیئس
کراچی انتیس
پشاور بیس
کوئٹہ سترہ
گلگت دس
مری چودہ
اورمظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ