اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب مسعودخان نےجنرل اسمبلی میں غربت کے خاتمے کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے

پاکستان کاغربت کی شرح کم کرنےکیلئےعالمی عزم کی ضرورت پرزور
24 مئی 2014 (15:21)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان نے غربت کی شرح کم کرنے کیلئے عالمی عزم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے جنرل اسمبلی میں غربت کے خاتمے کے موضوع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے جسے کم کرنے کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹھوس پالیسیوں اور مناسب وسائل کی ضرورت ہے۔

 

مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کا بطور عمل انگیز اور معاون دونوں طرح کا کردار ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ایک بین الاقوامی امداد اور ترقی کے امدادی ادارے کی جائزہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے پچاسی امیر لوگوں کے پاس باقی دنیا کے ساڑھے تین ارب لوگوں کے برابر سرمایہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لائے بغیر غربت کے خاتمے کے ملینیم ترقیاتی اہداف حاصل نہیں ہوں گے۔