وزیرخزانہ نے کہا کہ شفافیت ، اچھی حکمرانی اور رشوت کے خلاف عدم برداشت موجودہ حکومت کے اہم سنگ میل ہیں

حکومت عام آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ نہیں ڈالے گی:ڈار
24 مئی 2014 (18:10)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں اعانت کے بارے میں جائزے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔
افتتاحی کلمات میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت \\\'جہاں ضرورت پڑی ، تحفظ فراہم کرے گی اور عام آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ نہیں ڈالے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ مخیر اداروں کو امداد دینے والے ایس آر اوز کو تحفظ دیاجائے گا۔
ایف بی آر کے چیئرمین نے تین سال میں ایس آر اوز کے بارے میں مرحلہ وار منصوبے کی تفصیلی پریزینٹیشن دی ۔

 وزیرخزانہ اسحق ڈار نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت \'اہداف کے حصول کیلئے واضح حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ شفافیت ، اچھی حکمرانی اور رشوت کے خلاف عدم برداشت موجودہ حکومت کے اہم سنگ میل ہیں ۔
اسحق ڈار نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان بنانے اور ٹیکس نادہندہ کے بجائے ٹیکس دہندہ کو مراعات دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔