وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے ایک ہزار نئی آسامیوں کی منظوری بھی دی۔

عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے:شہباز
24 مئی 2014 (18:20)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

ہفتہ کے روز لاہور میں صوبے میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امن وامان کی بہتری کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لئے ایک ہزار نئی آسامیوں کی منظوری بھی دی۔