File Photo

ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری سے ملک کی معیشت ترقی کرے گی:ارشاد
24 جون 2017 (22:56)
0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا ہے کہ ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری سے ملک کی معیشت ترقی کرے گی۔

انہوں نے یہ بات اٹک میں ضلعی ٹیکس دفتر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ادارے کے چیئرمین نے کہا کہ ضلعی سطح پر ٹیکس دفاتر کے قیام سے ٹیکس کلچر کے فروغ کے علاوہ ملک میں ٹیکس دہندگان کو سہولت دی جاسکے گی۔
ڈاکٹر محمد ارشاد نے کہا کہ ضلعی ٹیکس دفاتر جدید سہولتوں سے لیس ہوں گے اور ان کے پاس تمام ٹیکس دہندگان کا ریکارڈ موجود ہوگا۔