File Photo

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کی خلیجی ممالک میں جاری بحران کے حل پر بات چیت
24 جون 2017 (22:54)
0

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین نے خلیجی ممالک میں جاری بحران کو حل کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر بات چیت کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق ترکی میں امارات، سعودی عرب اور بحرین کے سفیروں نے ترک وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور قطر کے ساتھ خلیجی ملکوں کے سیاسی تنازعے پر ترکی کے موقف پر تبادلہ خیال کیا۔
تینوں سفیروں نے قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے اپنے ملکوں کے موقف پر زور دیا۔