File Photo

شامی حکومت نے مصالحتی عمل کی راہ ہموار کرنے کیلئے 600سے زائد قیدیوں کو رہا کردیا
24 جون 2017 (22:46)
0

شام کی حکومت نے کہا ہے کہ مصالحتی عمل کی راہ ہموار کرنے کیلئے چھ سو سے زائد قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی SANA نے وزیر انصاف ہشامAL-SHAAR کے حوالے سے کہا ہے کہ قیدیوں کو حکومت کی عملداری تسلیم کرنے پر رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ ترقیدیوں کا تعلق دمشق سے ہے لیکن کچھ قیدی شام کے بھی ہیں۔