File Photo

عراقی فورسز نے موصل میں شہریوں کے انخلاء کیلئے راستے کھول دیئے
24 جون 2017 (22:44)
0

عراقی فورسز نے موصل کے قدیم شہر میں دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے ساتھ شدید لڑائی کے دوران سینکڑوں شہریوں کے انخلاء کیلئے راستے کھول دیئے ہیں۔

کم سے کم سو شہری حکومت کے زیر کنٹرول شہر کے مغربی علاقے میں بحفاظت پہنچ گئے۔
ادھر اقوام متحدہ نے لڑائی کے دوران شہریوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔
عراق میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ کارLISE GRANDEنے ایک بیان میں کہاکہ دولت اسلامیہ کی طر ف سے سینکڑوں لوگوں کو انسانی ڈھال کی طور پر استعمال کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔