24 جون 2017 (22:18)
0

چین کے وزیر خارجہ وانگ Yi نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔وہ اسلام آباد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گفتگو کررہے تھے۔
Wang Yi نے کہا کہ چین پاکستان کی ترقی اور قیام امن کیلئے اس کے شانہ بشانہ کام کررہا ہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں امن اورخوشحالی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملک امن اور تعاون کے خواہاں ہیں اور صنعت و تجارت کو فروغ دیں گے انہوں نے پنجاب میں تیز رفتار ترقی اور اقتصادی استحکام اور شہبازشریف کی اچھے نظم ونسق کیلئے کوششوں کو سراہا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اقتصادی تعاون میں تبدیل ہوچکی ہے اوردونوں ملک علاقائی اوربین الاقوامی امور پر واضح خیالات رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی بدولت پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے جو اب ایک حقیقت بن چکا ہے۔