ٹکٹوں کی بلیک سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی:ترجمان پاکستان ریلوے
24 جون 2017 (20:39)
0

پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت سے متعلق ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹکٹ سٹم کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد ٹکٹوں کی Blackمیں فروخت ناممکن ہے ۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اگر انہیں بلیک میں ٹکٹ فروخت کرتا کوئی شخص نظر آئے تو فوری شکایت درج کرائیں۔