File Photo

وزیر داخلہ سے آئی جی ایف سی کی ملاقات
24 جون 2017 (20:36)
0

فرنٹئیر کور بلوچستان کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد انجم نے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں گزشتہ دوروز کے دوران ایف سی بلوچستان کی طرف سے اہم کاروائی میں حاصل کی گئی کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ ایف سی کی کامیاب کارروائی کے دوران ایک تنظیم کے دو انتہائی خطرناک دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ وزیرداخلہ نے کارروائی کے دوران ایف سی اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔
انسپکٹر جنرل نے انہیں رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کے ساتھ ٹکر میں ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بارے میں بتایا۔
وزیرداخلہ نے اس حوالے سے قانونی کاروائی پر اطمینان ظاہر کیا۔ انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات چیت کی۔