File Photo

سندھ رینجرز نے 8 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا
24 جون 2017 (20:31)
0

سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے عسکریت پسند ونگ کے پانچ ارکان سمیت آٹھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان نے کہا کہ یہ جرائم پیشہ افراد قتل، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی، منشیات کی اسمگلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔
ترجمان نے کہا کہ ان کے قبضے سے غیر قانونی ہتھیار، گولہ بارود، منشیات اور لوٹی ہوئی اشیا بھی برآمد ہوئیں۔