File Photo

بلوچستان میں57,000 ایکڑ اراضی قابل کاشت بنائے جائے گی
24 جون 2017 (20:19)
0

بلوچستان حکومت غذائی خودکفالت کے حصول کیلئے زرعی شعبے کے فروغ کیلئے ٹھوس کوششیں کررہی ہے۔

محکمہ زراعت کے ایک سینئر عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں آٹھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچی کینال منصوبے کے تحت ستاون ہزار ایکڑ اراضی قابل کاشت بنائے جائے گی۔
ادھر اٹھائیس کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے صوبے کے اٹھارہ اضلاع میں حکومت کے زرعی فارمز کا تعمیراتی کام شروع ہوگیاہے۔