قطر نے خلیج بحران کے حل کیلئے چار عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست مسترد کردی
24 جون 2017 (20:07)
0

قطر نے خلیج بحران کے حل کیلئے چار عرب ممالک کے مطالبات کی فہرست مسترد کردی ہے۔

قطر کی حکومت کے مواصلات کے دفتر کے ڈائریکٹر شیخ سیف بن احمد الثانی نے ایک بیان میں کہا کہ مطالبات کی فہرست معتول اور قابل عمل نہیں ہے بلکہ یہ مخض آزاد زرائع ابلاغ اور اظہار رائے کی آزادی پر پانبدی لگانے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ فہرست مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں اور اسکا مقصد قطر کی خود مختاری کو محدود اور اس کی خارجہ پالیسی میں مداخلت کرناہے۔
ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق مطالبات کی تیرہ نکاتی فہرست میں الجزیرہ ٹیلی ویژن کی بندش، ایران کے ساتھ تعلقات میں کمی لانا اور دہشتگردوں کو ان کے متعلقہ ملکوں کی حوالگی شامل ہے۔