File Photo

مردان:کالعدم تنظیم کے3 دہشتگرد گرفتار
24 جون 2017 (19:57)
0

خیبرپختونخواء کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہفتہ کے روز مردان میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ان کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود ، پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، دو دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد ہوا۔
ادھر ، ہفتہ کے روز صوابی کے مختلف علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 70 مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔