File Photo

سندھ:دوردراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز
24 جون 2017 (19:54)
0

سندھ میں صوبے کے دوردراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کے لئے متبادل توانائی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سندھ میں رواں مالی سال کے دوران ساٹھ کروڑ روپے سے زائدکی لاگت سے چھ ہزارسے زیادہ دیہات کو بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے مزید ایک ہزار سے زائد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

آئندہ مالی سال کے دوران تھرپارکر ، شہید بے نظیر آباد ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، کشمور اور قمبر کے اضلاع میں دو سو پچاسی بنیادی مراکز صحت کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔