امریکہ کادہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کا اعادہ
24 جون 2017 (19:24)
0

امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے پورے خطے میں پاکستان اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کام کرے گا بیان میں کوئٹہ اور پاراچنار میں دہشتگردی کے حملوں کی مذمت کی گئی جس میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔