File Photo

عالمی برداری کو مسلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا احساس ہوچکا ہے:مسعود
24 جون 2017 (18:06)
0

آزاد جموں کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی موثر سفارتی کوششوں کی وجہ سے اقوام متحدہ اور عالمی برداری کو مسلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کا احساس ہوچکا ہے۔

ہفتہ کے روز مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی حکام نے کشمیر پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے ذریعہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ دیرینہ حل طلب مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں زیادہ موثر طریقے سے ا ٹھائے۔
ایک سوال کے جواب میں آزاد جموں کشمیر کے صدر نے کہا کہ کلبھوشن یادو نہ صرف ایک جاسوس تھا بلکہ ایک دہشتگرد اور ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل بھی ہے جس کو معافی نہیں مل سکتی۔