File Photo

تونائی بحران کے خاتمے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے:دستگیر
24 جون 2017 (18:01)
0

وزیرتجارت انجیئنر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تونائی بحران کے خاتمے سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامرن کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی جس کے باعث قومی معیشت مسلسل ترقی کررہی ہے۔