File Photo

پشاور:سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں دہشتگردوں کے3 کیمپ تباہ کردیے
24 جون 2017 (17:59)
0

ہفتہ کے روز پشاور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پشاور کے علاقے Mathraکے مشتبہ مقامات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشنز اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔
پنجاب رینجرز نے محکمہ انسداد دہشت گردی ، پولیس اور خفیہ اداروں کے ساتھ فیصل آباد ، گوجرہ اور جڑانوالہ کے گردونواح میں تلاشی کی مشترکہ کارروائیاں کیںجن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان سے غیرقانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی ، کاہان اور پشین میں آج تلاشی کی کارروائیاں کیں۔  ڈیرہ بگٹی اور کاہان میں دہشتگردوں کے تین کیمپ تباہ کردے گئے۔ دو بم بھی برآمد کرکے ناکارہ بنادیے گئے۔
پشین میں تحریک طالبان پاکستان کے بڑے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ کئی گھنائونے جرائم میں ملوث تھا۔