وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے قیام کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔

پھنڈر , 80 میگاواٹ بجلی منصوبے پر کا م جلد شروع کیا جائے گا,وزیراعلیٰ
24 جون 2017 (16:07)
0

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے قیام کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں قراقرم یونیورسٹی کا 100 میگاواٹ بجلی منصوبہ اورپھنڈر میں 80 میگاواٹ بجلی کے منصوبے پر کا م جلد شروع کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان منصوبوں کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ کی تیاری کے لئے چینی انجنئیروں کی ایک تکنیکی ٹیم گلگت پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے قیام کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے۔