رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ اگر ہماری سرحدوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا توترکی کا ردعمل ویسا ہی ہو گا جیسا فرات ڈھال آپریشن میں تھا۔

جنوبی شام میں نئی ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی:ترک صدر
24 جون 2017 (16:03)
0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جنوبی شام میں نئی ریاست قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شام می ترک سرحد کے قریب سانلی عرفہ میں انہوں نے کہا کہ اگر ہماری سرحدوں کو کوئی خطرہ لاحق ہوا توترکی کا ردعمل ویسا ہی ہو گا جیسا فرات ڈھال آپریشن میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تزویراتی شراکت داروں کو داعش کے خلاف مل کر کارروائی کرنی چاہئیے۔