مشترکہ کارروائیوں میں فیصل آباد ، گوجرہ اور جڑانوالہ کے گردونواح سے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کیاگیا ۔

آپریشن ردالفساد کے تحت پورے ملک میں آپریشن اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
24 جون 2017 (15:59)
0

آپریشن ردالفساد کے تحت پورے ملک میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔پنجاب رینجرز نے محکمہ انسداد دہشت گردی ، پولیس اور خفیہ اداروں کے ساتھ فیصل آباد ، گوجرہ اور جڑانوالہ کے گردونواح میں تلاشی کی مشترکہ کارروائیاں کیں۔
ان کارروائیوں کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ان سے غیرقانونی ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔