اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے مزید ایک ہزار سے زائد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

سندھ میں رواں مالی سال کے دوران60کروڑ روپے کی لاگت سے 6000 دیہات کو بجلی فراہم
24 جون 2017 (15:49)
0

سندھ میں رواں مالی سال کے دوران ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ہزار دیہات کو بجلی فراہم کی گئی ہے جبکہ اگلے مالی سال کے دوران صوبے کے مزید ایک ہزار سے زائد دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے کے دوردراز دیہات کو بجلی کی فراہمی کے لئے بھی متبادل توانائی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران تھرپارکر ، شہید بے نظیر آباد ، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، کشمور اور قمبر کے اضلاع میں بنیادی صحت کے دو سو پچاسی مراکز کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی۔