قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود ، پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، دو دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

مردان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 3دہشت گرد گرفتار
24 جون 2017 (15:35)
0

خیبرپختونخواء کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے آج مردان میں دہشت گردی کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ان کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود ، پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، دو دستی بم اور ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھر ، آج صوابی کے مختلف علاقوں میں تلاش کی کارروائیوں کے دوران 70 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔