بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو سری نگر سے گرفتار کر لیا
24 جون 2017 (15:31)
0

بھارتی پولیس نے آج سرینگر میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے آج سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اس سے پہلے یاسین ملک نے گزشتہ روز بڈگام کے علاقے چرار شریف میں جمعتہ الوداع کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا تھا۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعتہ الوداع کے موقع پر کرفیو کے نفاذ اور سرینگر کی جامع مسجد کو بند کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔