پاکستانی قیادت کے ساتھ افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔

چینی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بات چیت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
24 جون 2017 (15:23)
0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر حکام نے نور خان ایئربیس پر ان کا استقبال کیا۔
وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ افغانستان میں امن واستحکام سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔
پاکستان اور چین افغانستان میں امن اور مصالحت کے لئے قریبی تعاون کر رہے ہیں  ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بھی غور کیا جائے گا۔