وزیراعلیٰ پنجا ب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔

جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا:شہباز شریف
24 جون 2017 (15:01)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے یہ بات آج لاہور میں رکن صوبائی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ وہ ترقی کا جاری سفر سبوتاژ کریں لیکن اس سب کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے اپنے وعدے پورے کرے گی۔