حریت قیادت کی جمعتہ الوداع کے موقع پر سری نگر میں کرفیو کے نفاذ اور پابندیوں کی مذمت
24 جون 2017 (12:47)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعتہ الوداع کے موقع پر کرفیو کے نفاذ اور سرینگر کی لال مسجد کو بند کئے جانے کی مذمت کی ہے۔سید علی گیلانی نے جو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظربند ہیں ، ایک بیان میں ان پابندیوں کو بلاجواز قرار دیا ہے۔
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسلم کش اور ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیر کے عوام کے لئے اب ناقابل سمجھوتہ ہو چکے ہیں جنہیں مختلف طرح سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر مخالف کٹھ پتلی انتظامیہ نے متنازعہ علاقے کو واضح طور پر جنگ زدہ علاقہ قرار دے رکھا ہے۔