صدر کی کراچی اورپاراچنارمیں دہشت گردی کی سخت مذمت
24 جون 2017 (12:38)
0

صدرممنو ن حسین نے کراچی اورپاراچنارمیں دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور سوگوارخاندانوں سے تعزیت کی ۔صدرنے کہاکہ کراچی میں پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کردیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے بھی پاکستان میں دہشت گردحملوں کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام اور دہشت گردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ میں اُسکی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔