سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال میں 35 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

حکومت کی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی
24 جون 2017 (12:30)
0

حکومت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے نصب العین2025 کے تحت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی تعداد بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کیلئے اگلے مالی سال میں 35 ارب 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے نصب العین 2025 کا مقصد عصر حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنا ہے۔منصوبے کے تحت ہنرمند افرادی قوت پیدا کرنے کیلئے ملک بھرمیں ڈیڑھ سو کمیونٹی کالج قائم کئے جائیں گے۔
پندرہ نئی تحقیقی جامعات قائم کی جائیں گی جہاں ٹیکنالوجی ، ادویات ، زراعت ، مواصلات اور صحت سے متعلق شعبوں میں عالمی معیار کے جدید پروگرام شامل ہوں گے منصوبے میں پسماندہ علاقوں میں مختلف سرکاری جامعات کے 100 سے زائد سمارٹ کیمپس کا قیام بھی شامل ہے۔
ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم کے فروغ کیلئے ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کی تعداد بھی بڑھائی جائے گی۔