file photo

روس کی جانب سے امریکہ کے ساتھ رابطہ منقطع کی دھمکی کے باوجود فوجی رابطہ بدستور موجود
24 جون 2017 (07:29)
0

روس کی جانب سے امریکہ کے ساتھ رابطہ منقطع کرنے کی دھمکی کے باوجوددونوں ملکوں کے فوجی حکام کے درمیان خصوصی رابطہ بدستورموجودہے۔
ایک امریکی عہدیدارنے بتایاکہ دونوں ملک شام میں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
روس نے پیرکو ایک بیان میں کہاتھا کہ شام کے شمالی علاقے میں امریکہ کی جانب سے اس کاجنگی طیارہ مارگرانے کے جواب میں وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ منقطع کردے گا۔