ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم رہے گا: محکمہ موسمیات
24 جون 2017 (07:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورخشک رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت,اسلام آباد 25ڈگری سینٹی گریڈ,لاہوراورپشاور 28,کراچی 30,کوئٹہ 23,گلگت اورمری 17اورمظفرآباد 21 ڈگری سینٹی گریڈ۔