file photo

 امریکہ نے افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنے خصوصی نمائندے کاعہدہ ختم کردیا
24 جون 2017 (06:56)
0

امریکہ نے افغانستان اور پاکستان کیلئے اپنے خصوصی نمائندے کاعہدہ ختم کردیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ موجودہ قائمقام نمائندہ Laurel Miller دستبردارہورہے ہیں اور ان کی جگہ کسی کو بھی اب اس عہدے پرتعینات نہیں کیاجائے گا۔
امریکی انتظامیہ نے خصوصی نمائندے کایہ عہدہ اس فیصلے کے تحت قائم کیاتھا کہ افغانستان اور پاکستان میں مختلف تنازعات ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں جنہیں مشترکہ طورپر حل کیاجاناچاہیے۔