دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیاگیاہے

file photo

بھارت پاکستان میں امن کی فضا کو سبوتاژ کر رہا ہے: نفیس زکریا
24 جون 2017 (06:29)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ بھارت مختلف ایجنٹوں کے استعمال اور دوسرے ملکوں کی سرزمین کے ذریعے پاکستان میں امن کی فضاء کو سبوتاژ کررہاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے اورکلبھوشن کے مقدمے میں قانونی طریقہ کار پرمکمل عملدرآمد کیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث کئی افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان بہترین مفاہمت پائی جاتی ہے اور دونوں ملکوں نے باہمی کوششوں سے کئی مسائل حل کئے ہیں۔