جھڑپ میں چار پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے چمکنی میں 3 دہشتگرد سرغنہ سمیت ہلاک
24 جون 2017 (06:23)
0

پشاور کے علاقے چمکنی میں تین دہشت گرد اپنے سرغنہ سمیت پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے ایک عمارت میں ٹھکانہ قائم کررکھاتھا۔
پولیس نے عمارت کوگھیرے میں لیکردہشت گردوں سے ہتھیارڈالنے کیلئے کہا لیکن انہوں نے پولیس پرفائرنگ شروع کردی۔پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا،ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کرلیاگیا۔
اُن سے اسلحہ اوربارود کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔جھڑپ میں چار پولیس اہلکاربھی زخمی ہوگئے۔