زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پارا چنار منتقل کر دیا گیا۔

پارا چنار،2بم دھماکوں میں 45افراد شہید
24 جون 2017 (06:08)
0

پاراچنار کی انتہائی مصروف طوری مارکیٹ میں 2 بم دھماکوں میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر45 ہوگئی ہے جہاں لوگ افطاری کاسامان خریدنے میں مصروف تھے۔
کرم ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ دھماکوں میں 2 سو سے ز یادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، اُنہیں پاراچنار کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیاہے۔
کراچی میں شہر کے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ایس ایس پی سائٹ کے مطابق دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارحملہ آوروں نے ایک پولیس وین پر فائرنگ کی۔

خیبرپختونخواکے گورنراقبال ظفرجھگڑانے پاراچنارمیں دوبم دھماکوں کی سخت مذمت اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔
اُدھرسندھ کے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ نے کراچی کے سائٹ ایریا میں پولیس پارٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے اور اس گھنائونے جرم میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے فوری کارروائی کاحکم دیاہے۔مرادعلی شاہ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے بھی پاکستان میں دہشت گردحملوں کی سخت مذمت کی ہے۔سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں قیمتی جانوں کے نقصان پر سوگوارخاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام اور دہشت گردی اورانتہاپسندی کیخلاف جنگ میں اُسکی کوششوں کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔